شبلی فراز نے گورنر راج کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی

شائع 17 مئ 2020 03:50pm
فائل فوٹو

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا میں صوبوں میں گورنرراج کے حوالے سے خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا سمیت دوسرے مسائل کے حل کے لئے بھر پوراور کامیاب کوشش کررہی ہے۔کچھ شرپسند عناصر افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی ششوں میں برسرپیکارہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے سوشل میڈیا میں صوبوں میں گورنرراج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک دشمن عناصرکا پراپیگنڈا ہے۔ حکومت جب اس وقت کورونا سمیت دوسرے مسائل کے حل کے لئے بھرپوراورکامیاب کوشش کررہی ہے۔کچھ شر پسند عناصر اس طرح کو افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی ششوں میں برسر پیکار ہیں۔